اگرکرونا
کیسز بڑھے توپابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں،معاون خصوصی صحت
لوگوں نےایس او پیز پرعمل درآمد کرنا چھوڑ دیا۔
بدھ کومعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو میں
دوبارہ شکوہ کیا ہے کہ لوگوں نےایس او پیز پرعمل درآمد کرنا چھوڑ دیا ہے،ہماری
جیتی ہوئی کامیابی اس وجہ سے چھن نہ جائے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا کرونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے
پاکستان کی کامیابی کی معترف ہے،درخواست ہے کہ ماسک کا استعمال کریں۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ شادی ہالز،عوامی اجتماعات
میں احتیاط کریں،کوئی شک نہیں کہ اگراعداد وشمار بڑھے تو ہم پابندیاں دوبارہ
لگاسکتے ہیں، وباء دوبارہ سر اٹھارہی ہے، آئندہ 2 ہفتے انتہائی اہم ہیں۔
اس سےقبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقومی صحت کےاجلاس میں معاون
خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےبریفنگ دی کہ کرونا کےاعداوشمار بڑھ رہے ہیں،پہلے
شرح 2 فیصد سے کم تھی اوراب 2.47 ہوگئی ہے۔
بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ صوبوں کو کہا ہے کہ سخت اقدامات کئے
جائیں،90 فیصد بچاؤ سرجیکل ماسک سے ممکن ہے، مختلف بڑے شہروں میں کرونا وائرس کی
وباء بڑھ رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرونا سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے، تین
ہفتوں پہلے تک کرونا کی صورتحال بہتر تھی تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات
ہوئی ہیں جو پریشان کن ہے۔پہلے ساڑھے 400 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے اب ساڑھے 600
سےاوپرکیسز ہیں۔