Wednesday, October 21, 2020

October 21, 2020

 


اپوزیشن کے پاس مستعفی ہونے کا آپشن موجود ہے، سعدرفیق

مسلم لیگ نون نے نیب قانون میں ترمیم کے معاملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں حکومت بل اسمبلی میں لائے گی تو دیکھیں گے، حکمران خود کو محبت وطن اور باقی سب کو چور سمجھتے ہیں۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اسمبلیوں سے مستعفی  ہونے کا آپشن موجود ہے، پی ڈی ایم لانگ مارچ یا اس سے پہلے ایسا ہوسکتا ہے، سب کو پتہ ہے کون تھپکی پر چلتا ہے کون نہیں؟، محاذ آرائی کا پتہ نہیں چلتا، پھر چیزیں ہاتھ سے نکل جاتی ہیں۔

انہوں نے واضح کہا کہ حکومت جب نیب بل اسمبلی میں لائی تو دیکھیں گے، حکمران خود کو محبت وطن، باقی سب کو چور سمجھتے ہیں، روز ایک واقعہ ہو رہا ہے جس سے خلفشار پیدا ہوتا ہے۔